۱۵ آذر ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 5, 2024
23.jpg

حوزہ/صوبۂ اردبیل ایران میں ولی فقیہ کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ (س) کی سیرت اور عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتیں ہیں، کہا کہ خواتین کی اجتماعی اور معنوی ذمہ داریاں، طالبات کے توسط سے خواتین کے لیے بیان ہونی چاہییں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے مدرسہ علمیہ الزہراء اردبیل میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب میں، مغربی ممالک کی اخلاقی پستیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ آج اگر مغرب والے اخلاقی فسادات کا پرچار کریں تو اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوتا اور جنسی فسادات پر خود مغربی بھی ڈھٹائی دکھاتے ہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران میں رونما ہونے والے ایک چھوٹے سے واقعے کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

حضرت فاطمہ (س) کی سیرت اور عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتیں ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ جب معاشرے کو جنسی فسادات اپنی لپیٹ میں لیتے ہیں تو اس معاشرے میں خواتین کی کوئی قدر و قیمت باقی نہیں رہتی اور خواتین مردوں کی جنسی خواہشات کے ابزار میں تبدیل ہوتی ہیں۔

صوبۂ اردبیل کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے اپنی سیرت اور عمل سے ثابت کردیا کہ خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتیں ہیں، کہا کہ عورت ایک لطیف انسان کے عنوان سے، ان کی ترکیب اور ذات کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خواتین کی اجتماعی اور معنوی ذمہ داریاں، طالبات کے توسط سے خواتین کے لیے بیان ہونی چاہییں، کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے اس حوالے سے خداوند متعال کی عنایت شامل حال رہی کہ خواتین جان لیں کہ وہ کس قدر اعلیٰ مقام پر فائز ہو کر سعادت مندانہ زندگی بسر کر سکتیں ہیں۔

حجت الاسلام سید حسن عاملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج دشمنوں کے توسط سے عفاف و حجاب کے بارے میں متعدد شبہات پائے جاتے ہیں، کہا کہ دینی طالبات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے جواب دیں اور جواب دیں کہ خواتین صرف مردوں کی جنسی ابزار نہیں ہیں۔

حضرت فاطمہ (س) کی سیرت اور عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتیں ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .